لاہور، دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16 کا سپرراونڈ

فیم سپورٹس کلب نے عثمانیہ کلب کو سخت مقابلے کے بعدصفرکے مقابلے میں دوگول سے ہرا دیا

جمعرات 19 مئی 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) دوسرا سالانہ فیم سپورٹس فٹ بال لیگ 2015-16کے سپرراونڈ کے تحت گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں فیم سپورٹس کلب نے عثمانیہ کلب کو سخت مقابلے کے بعدصفرکے مقابلے میں دوگول سے ہرا دیا۔فیم سپورٹس فٹ بال کلب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے واحد میچ میں فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاون میں فیم سپورٹس کلب نیعثمانیہ کو سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

ماڈل ٹاون کے رہائشی اپنی فیملی کے ساتھ یہ دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے گراونڈ میں آئے ہوئے تھے اور دونوں ٹیموں کے عمدہ کھیل سے محظوظ ہوتے رہے۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے کئی جارہانہ مووومنٹ دیکھنے میں آئیں لیکن ناقص فنشنگ آڑے آتی رہی۔

(جاری ہے)

فیم سپورٹس کی ٹیم نے کئی یقینی مواقع ضائع کیے جس کی وجہ اس پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی فیم سپورٹس کلب نے کئی خطرناک موومنٹ بنائیں لیکن عثمانیہ کلب کی دفاعی لائن نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔ کھیل کے 64 ویں منٹ میں فیم سپورٹس کلب کے سٹرائیکر راحیل نے بال کو کیری کرتے ہوئے ڈی کے اندر پہنچے اور گول کرنے کی کوشش کرنے کی پوزیشن میں تھے کہ عثمانیہ کلب کے دفاعی کھلاڑی عبدالروف طاہر نے سلائیڈ ٹیکللنگ کرتے ہوئے فاول کیا جس پر ریفری محمد شمس نے پنلٹی کک دے دی۔

جس پر کپتان عثمان غنی اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کر دیا۔ کھیل کے 70 ویں منٹ میں عثمانیہ کلب کے گول کیپر عبدالسلام کی ٹانگ پر شدیر چوٹ آنے کی وجہ سے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے میدان سے باہر جانا پڑاجبکہ ان کی جگہ پر متبادل گول کیپر کو آنا پڑا۔کھیل کے 74 ویں منٹ میں فیم سپورٹس کلب کے سٹرائیکر احسن نے رائٹ مڈ فیلڈسے اٹیک کیا اور بال کو مائنس کرتے ہوئے عثمان غنی کو پاس دیاجس کو انہوں نے بال کو ڈائریکٹ ٹچ کرتے ہوئے انفرادی طور پر دوسرا اور ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔

اس طرحفیم سپورٹس کلب صفر کے مقابلے میں دو گول سے فتح کی دیوی کو رام کرنے میں کامیاب رہی۔ اس میچ کے ریفری محمدشمس،فرسٹ اسسٹنٹ ریفری لیاقت علی شاہ، سیکنڈ اسسٹنٹ ریفری اقبال احمد جبکہ میچ کمشنرشبیر احمد تھے۔کل فیم سپورٹس فٹ بال گراونڈماڈل ٹاون میں قائد مانگا کلب اور سبزہ زار کلب کے مابین شام چھ بجکر تیس منٹ پرمیچ کک آف ہو گا۔

متعلقہ عنوان :