شریف برادران نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کردیا ،نواز شریف کے استعفے کے بغیر کمیشن آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکتا،چوہدری توصیف احمد

جمعرات 19 مئی 2016 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے صدر چوہدری توصیف احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کردیا ہے۔نواز شریف کے استعفے کے بغیر کمیشن آزادانہ طور پر کام نہیں کرسکتا۔پنجاب میں کسان،ڈاکٹر ،نرسیں اور واپڈا کے ملازمین نے خادم اعلیٰ کی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ہے۔

مال روڈ پر 45ڈگری درجہ حرارت میں کسان احتجاج کررہے ہیں اور شہباز شریف کہتے ہیں میں عوام کے مسائل حل کردیے ہیں ۔شریف فیملی نے اپنی جیبیں اور بینک اکاؤ نٹ بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔توصیف احمد نے ایک بیان میں کہا شریف فیملی جو کل تک ایک کارخانے کی مالک تھی آج ان کا آدھی دنیا میں کاروبار ہے سوئس بینکوں میں ان کے اکاؤنٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

آف شور کمپنیوں نے نے بھی ان کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے ۔

سپریم کورٹ کو ان کا نوٹس لینا ہو گا پاکستان کی 20کروڑ عوام آج سپریم کوڑت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کرے اور ملک کی دولٹ غیر قانونی طریقے سے باہر منتقل کرنے والوں کا احتساب کیا جائے اور یہ دولت واپس لائی جائے۔انہوں نے مزید کہپنجاب حکومت اپنے من پسند لوگوں کا ار دانہ دے رہی ہے جبکہ غریب کاشتکار لیگی کارکنوں کے رحم وکرم ہیں ان کا کائی پر سان حال نہیں ہے اگر حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ملکی زراعت کو اربوں کا نقصان برادشت کرنا پڑ ھے گا اور غریب کسان دو وقت کی روٹی کیلئے ترس جائے گا