ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ٹی او کا اورنج ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں اور کینال کا دورہ

ایس پیز کینال پر رانگ پارکنگ اور ون وے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کریں گرمی میں کینال پر آنے والے شہری اپنی گاڑیاں رانگ پارک نہ کریں،ایس پی ہیڈ کواٹرز وارڈنز کو ٹھنڈے پانی اور چھتریوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 19 مئی 2016 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے تعمیراتی علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ سے خیابان جناح اورکینال روڈ پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے علاقوں کا وزٹ کیاعلاوہ ازیں انہوں نے ایس پی ہیڈ کواٹرز کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر کے وزٹ کو معمول بنائیں شدید گرمی کے پیش نظر وارڈنز کوٹھنڈے پانی ،چھتریوں اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین کو ہدایت کی کہ تعمیراتی علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوسکے۔انہوں نے وارڈنز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی جاری رکھیں،اس سلسلے میں کوئی دباؤ یا سفارش قبول نہیں کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اورنج ٹرین کے تعمیراتی علاقوں ٹھوکر نیاز بیگ سے خیابان جناح کا وزٹ کیااور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈی ایس پی اورنج لائن ٹرین کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی روٹ پر پٹرولنگ کے عمل کو موثر بنایا جائے ،ون وے ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کی جائے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کینال روڈ کا بھی خصوصی وزٹ کیا ، شدید گرم موسم کے پیش نظر شہریوں کی بڑی تعداد کینال کا رخ کرتی ہے جس کے باعث رانگ پارکنگ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے ایس پیز کو ہدایت کی کہ کینال پر ون وے ،رانگ پارکنگ نہ ہونے دی جائے اس سلسلے میں اضافی نفری بھی لی جاسکتی ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی ،شہریوں کی مدد اور سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبے کے گرد ونواح میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر خصوصی توجہ رکھی جارہی ہے تاکہ ٹریفک کا بہاؤ کسی صورت متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :