کراچی9 لاکھ 221 ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے اورشہر کی 60ہزار ایکڑپر غیرقانونی قبضے ہیں،سندھ بورڈ آف ریونیو

وزیر اعلی سندھ کا بورڈ آف ریونیو کوسپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 مئی 2016 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) کراچی کی 60ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری اداروں کی جانب سے غیرقانونی قبضہ کیئے جانے کا انکشاف ہواہے،قابضین میں کے پی ٹی ،ایم ڈی اے،ایل ڈی اے اور دیگر ادارے شامل ہیں۔یہ انکشاف جمعرات کووزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کی صدارت میں وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والے سندھ بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری علم الدین بلو سمیت ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبر بورڈ ریونیو ذوالفقار شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی9 لاکھ 221 ایکٹر پر پھیلا ہوا ہے اورشہر کی 60ہزار ایکڑپر غیرقانونی قبضے ہیں،قابضین میں زیادہ ترکے پی ٹی،ایم ڈی اے،ایل ڈی اے اوردیگر ادارے شامل ہیں، جس میں 6ہزارایکڑسرکاری زمین پرپرائیوٹ لوگ بھی قابض ہیں۔

اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے بورڈ آف ریونیو کوسپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی اور وزیراعلی سندھ نے لیپ ٹاپ پرنقشوں کی مدد سے کراچی ،خیر پوراورلاڑکانہ کے مختلف ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :