سکیورٹی امور میں غفلت برتنے پر سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 9ملازمین معطل

مذکورہ ملازمین کو مزیدالزامات ثابت ہونے پرملازمت سے فارغ بھی کیاجاسکتاہے،اسپیکر آغا سراج درانی

جمعرات 19 مئی 2016 18:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سکیورٹی امور میں غفلت برتنے پر سندھ اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری سمیت 9ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری حسن شاہ نے مٹھائی کا ڈبہ لے کر ایک شخص کو اسمبلی میں داخل کرایا تھا ۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے سکیورٹی امور میں غفلت برتنے پر حسن شاہ سمیت 9ملازمین کو معطل کردیا ہے ۔آغا سراج درانی نے کہا کہ مذکورہ ملازمین کو مزیدالزامات ثابت ہونے پرملازمت سے فارغ بھی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :