Live Updates

امریکہ میں نواز شریف کے فرنٹ مین نے میاں صاحب کو 33ملین ڈالر بھیجے ،مجھے پتا ہے کہ یہ پیسے کیوں بھیجے گئے۔عمران خان

کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،اللہ کہتا ہے کہ عزت ذلت میرے ہاتھ میں ہے، ڈیزل کا نام لیتاہوں تو فضل الرحمن کے نعرے لگنے شروع ہوجاتے ہیں،میاں صاحب سچ بولنے کی بجائے طوطا مینا کی کہانیاں سنا رہے ہیں،حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، قوم میرے ساتھ کھڑی ہومیں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا آزاد کشمیر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2016 18:28

امریکہ میں نواز شریف کے فرنٹ مین نے میاں صاحب کو 33ملین ڈالر بھیجے ،مجھے ..

بھمبر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جس ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو اس کا پٹواری ایماندار نہیں ہوسکتا،امریکہ میں نواز شریف کے فرنٹ مین نے میاں صاحب کو واشنگٹن سے 33ملین ڈالر بھیجے ،مجھے پتا ہے کہ یہ پیسے کیوں بھیجے گئے۔ملک کاوزیراعظم اسمبلی میں کہتا کہ 2005ء میں لندن میں فلیٹ لیے جبکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ دس سال پہلے فلیٹ لیے گئے،کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے،نواز شریف الیکشن ،نیب اورنادراکے لوگوں پر قبضہ کربیٹھے ہوئے تھے۔

انہوں نے آج ازاد کشمیر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فضل الرحمن کو مولانا کہہ کر علماء کی توہین نہیں کرسکتا۔اللہ کہتا ہے کہ عزت ذلت میرے ہاتھ میں ہے،مولانا فضل الرحمن اگر اسلام کی خدمت کرتا تو یہ نہ ہوتا کہ میں ڈیزل کا نام لیتا ہوں تو فضل الرحمن کے نعرے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی کرپشن کو بچانے کیلئے میدان میں آیا ہے، نواز شریف کواگر مولانا کی ضرورت پڑ گئی ہے تو سمجھ لوبچنا مشکل ہے،ملک میں آزاد احتساب ہوگا تو کسی کو نہیں بخشے گا،نواز حکومت نے تین سال میں 5ہزار ارب روپے قرض لیا۔

یہ پیسہ عوام پر خرچ نہیں کیا گیا توپیسہ کہا ں گیا؟تین سال پہلے ہرپاکستانی پر35ہزار قرضہ تھا آج ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے،ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے گزار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کہتا کہ 200ارب ڈالر بیرون ممالک پاکستانیوں کا پڑا ہوا۔لیکن نواز کیسے پیسہ لے کر آئیگا جب اس کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے گزار رہی ہے ۔

پاکستان میں ڈلیوری کے وقت خواتین مر جاتی ہیں۔اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے تو آئی ایم ایف کہتی کہ بجلی،گیس منگی کردو تو یہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کہتی کہ میرا اور میری فیملی کا کوئی اثاثہ باہر نہیں ہے۔لیکن اللہ نے ایسا انکشاف کروا دیا۔دو آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں۔میاں صاحب سے کہا کہ سچ بول دیں لیکن وہ سچ بولنے کی بجائے طاطا مینا کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم میرے ساتھ کھڑی ہومیں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات