صباء صادق کی زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 19 مئی 2016 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا ء صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں بیورو کے تمام ضلعی دفاتر کے ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا ء صادق نے کی ان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ اور ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بیورو کی پنجاب بھر میں کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل تیا ر کیا گیا۔ اجلاس میں بے سہارا اور عد م توجہی کا شکار بچوں کو مہیا کی جانے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے فیصلے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر چیئر پرسن صبا ء صادق نے بیورو کے تمام دفاتر کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام افسران کی حوصلہ افزائی کی ۔

متعلقہ عنوان :