ڈاکٹر سہیل ثقلین گنگارام ہسپتال کے پرنسپل میڈیکل افسر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 19 مئی 2016 18:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سہیل ثقلین کو گنگارام ہسپتال کا پرنسپل میڈیکل افسر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر سہیل ثقلین کو ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے تبدیل کر کے پرنسپل میڈیکل افسر (پی ایم او) گنگا رام ہسپتال لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ ڈاکٹر سہیل ثقلین کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر گنگا رام ہسپتال رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر محمد حامد کو ایم ایس پی آئی سی کا اضافی چارج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :