سٹی ٹریفک پولیس کی 9دنوں میں اور مجموعی طور پر19524کمسن ڈرائیورزکے خلاف کارروائی

جمعرات 19 مئی 2016 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر کمسن ڈرائیورزکی حوصلہ شکنی اور انکے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ9دنوں میں 2385اور مجموعی طور پر19524کمسن ڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

کمسن ڈرائیورزکی حوصلہ شکنی اورانکے خلاف انسدادی کارروائی کے سلسلے میں سیکٹر انچارجز اور وارڈنزکیلئے واضح احکامات ہیں کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

انہوں نے ڈی ایس پیز,سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ کمسن ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں خصوصارش کے اوقات میں پٹرولنگ یقینی بنائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خاتمے کویقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہ دیں ،شہر میں ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام میں اپنا اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :