کراچی ،داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں 2 تنظیموں کے درمیان تصادم، 2طلبہ زخمی

جمعرات 19 مئی 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) کراچی کی داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں 2 تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جمعرات کو تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ۔تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جبکہ زخمی ہونے والے طالب علموں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔یونیورسٹی میں تصادم کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔واقعہ کے بعد کسی طالب علم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :