شہر میں آتش بازی کے سامان کی مبینہ فروخت ،آئی جی سندھ کا نوٹس ، زونل ڈی آئی جیز سے رپورٹ طلب

جمعرات 19 مئی 2016 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں آتش بازی کے سامان کی مبینہ کھلے عام فروخت کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خبر کے مندرجات کے تناظر میں زونل ڈی آئی جیز سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ خبرمیں نشاندھی کیئے جانیوالے مختلف علاقوں کے متعلقہ ایس ایس پیز کو جلد سے جلد غیر جانبدارانہ انکوائری کا پابند کیا جائے تاکہ رپورٹ کی روشنی میں مرتکب ٹھرائے جانیوالے ایس ایچ اوز و دیگر تھانہ اسٹاف کے خلاف انضباطی کاروائی کی جاسکے ۔علاوہ اذیں اس خصوصی شب کے موقع پر آتش بازی و پٹاخوں کا مظاہرہ کرنیوالے عناصر سمیت ایسے سامان کی فروخت اور تیاری میں ملوث دکانداروں اور کارخانے داروں کے خلاف بھرپور اور منظم کریک ڈاون کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :