کوئٹہ کے شہریوں کی تفریح کے لئے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز کریں گے

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،چیئرمین شہریارخان

جمعرات 19 مئی 2016 17:43

کوئٹہ کے شہریوں کی تفریح کے لئے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز کریں گے

کوئٹہ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہاہے کہ جلد کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز کرینگے تاکہ کوئٹہ میں کے شہریوں کوتفریح فراہم کیاجاسکے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کوبگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکوئٹہ ریجن کے جنرل سیکرٹری نعمان مشکور،پی سی بی کے کوآرڈینیٹرقیوم پاپا بھی موجودتھے ۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے کہاکہ افغانستان کی ٹیم نے خواہش ظاہرکی ہے کہ وہ پاکستان کادورہ کرناچاہتی ہے ہم انہیں کوئٹہ بلائیں گے تاکہ کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز ہو اورکوئٹہ کے عوام کو تفریح کے موقع فراہم کئے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز پاکستان کی لیے بڑی خبرثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی اورملتان کی طرز پرکوئٹہ اورپشاورمیں کرکٹ اکیڈیمی کاآغاز کرینگے تاکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی صحیح معنوں میں تربیت ہوسکے ۔

بی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم بلوچستان کے کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی اہم مسئلہ ہے ۔اکیڈیمی کالجز اوردیگرپرائیوٹ ادارے اہم کرداراداکرسکتے ہیں کیونکہ اچھے کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پڑھا لکھا بھی ہو ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ بہترین کوچ تھے ان کاکہناتھاکہ بلوچستان مزید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کوخصوصی طورپرتاکیدی کی ہے کہ وہ صوبے میں مزید کرکٹ اسٹیڈیم بنائے جنہوں نے یقین دہانی کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :