لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد نے ایوان میں کورم پورا نہ ہونے پر پناجب اسمبلی کا اجلاس کل صبح9بجے تک کے لئے ملتوی کردیا

جمعرات 19 مئی 2016 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال احمد نے ایوان میں کورم پورا نہ ہونے پر پناجب اسمبلی کا اجلاس کل صبح9بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے کورم نشاندہی کی جس پر سپیکر اسمبلی کے حکم پر 5منٹ کے لئے گھنٹیاں بجائی گئیں اور گنتی کرنے پر کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس کل صبح نو بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ایوان میں سرکاری پارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2013-14بحث کے لئے پیش کی جاتی تھی۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح دس بجے شروع ہوتا تھا اپنے مقررہ وقت سے سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں وقفہ سوالات میں محکمہ مواصلات وتعمیرات سے متعلق سوالات دریافت کیے جانے تھے جو موخر کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ایک نکتہ اعتراض کے جواب میں وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سے وضاحت کی کہ شدید گرمی کے باوجودسرکاری تعلیمی ادارے حکومت کے طے شدہ کیلنڈر کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے لئے یکم جون سے بند ہونگے۔ تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال کا ابتدائی مرحلہ نامکمل ہے۔ تعطیلات کے لئے بچوں کو دئیے جانے والے تعلیمی ہوم ورک بھی فائنل نہیں کیا گیا۔

ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ چھوٹو گینگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کے دوران بلوچستان یونیورسٹی کے طلباوطالبات بھی ایوان میں موجود تھے جنہوں نے اجلاس کی کارروائی دیکھی مہمان طلباء وطالبات کو سپیکرصوبائی اسمبلی سمیت وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان وزیر قانون رانا ثنااللہ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سمیت ایوان کے دیگر ارکان کو خوش آمدید کہا۔

اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی سردار وقاص حسن موکل، چوہدری عامر سلطان چیمہ، ڈاکٹر محمد افضل نے محکمہ تعلیم نقشہ فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے450سے زائد زرعی سائنسدان بیرون ملک منتقل ہوئے رکن اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے سرکاری ہسپتالوں کے مسائل اوررکن اسمبلی الحاج محمد الیاس چنٹیوٹی چھوٹے اضلاع میں ڈمپر ہونے والے ڈرائیوروں کے لائسنس کے حوالے سے تحاریک التوائے بھی پیش کیں۔