ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شیخوپورہ نے9 ارب 83 کروڑ55 لاکھ 84 ہزار سال 2015-16 کا ترمیم شدہ بجٹ منظور کر لیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے 5ارب 99کروڑ جب کہ نان سیلری کی مد میں 60کروڑ 56لا کھ 92ہزار کی رقم مختص

جمعرات 19 مئی 2016 17:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شیخوپورہ نے9 ارب 83 کروڑ55 لاکھ 84 ہزار سال 2015-16 کا ترمیم شدہ بجٹ منظور کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار DCO ارقم طارق نے EDO فنانس عاصم رضا کے ہمراہ آن لائن کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے 5ارب 99کروڑ جب کہ نان سیلری کی مد میں 60کروڑ 56لا کھ 92ہزار کی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے لیئے27کروڑ 29لاکھ 23ہزار مختص کیئے گئے ہیں۔ ارقم طارق نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے لیئے 3کروڑ48لاکھ 84ہزار، محکمہ صحت کے لیئے 36کروڑ 16لاکھ 83ہزار ، زراعت کے لیئے 2کروڑ 41لاکھ 16ہزار ، فنانس اینڈ پلاننگ کے لیئے ا کروڑ 84لاکھ، کمیونٹی ڈویلپمنٹ2کروڑ 62 لاکھ ، ورکس اینڈ سروسز 8کروڑ 41لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے انقلانی نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل اور مفت تعلیم کے فروغ کے لیئے ، ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے ڈسڑکٹ گورنمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو مہم میں کام کرنے والی LHV کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیئے اعزازیہ کی مد میں 10 ملین سے زائدکی رقم مختص کی گئی ہے۔

شیخوپورہ مئی19(آن لائن) حکومتِ پاکستان نے 21مئی سے 28مئی تک پاک چائینہ دوستی کی 65سالہ رفاقت پر سرکاری سطح پر ہفتہ دوستی منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے کونے کونے میں وفاقی ، صوبائی ،وضلعی سطح پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد ہو گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :