کراچی ،فیڈرل بی ایریامیں گھرکے باہرسے2بچے اغواء پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 19 مئی 2016 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں گھرکے باہرسے2بچے اغواء پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ بلاک18میں حسن ٹیکنیکل اسکول کے قریب رہائشی راشدکابیٹا12سالہ سعداپنے دوست 8سالہ حسان کے ساتھ گلی میں کھیل رہاتھاکہ دونوں بچے لاپتہ ہوگئے ،12سالہ سعدکے والدراشدنے بتایاکہ سعدساتویں جماعت کاطالبعلم ہے اس سلسلے میں سمن آبادپولیس کواطلاع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :