کمپنی باغ کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز مختص

جمعرات 19 مئی 2016 17:16

سرگودھا۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) کمپنی باغ سرگودھا کی تزئین وآرائش اور اسے مکمل تفریح گاہ بنانے کیلئے 5 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان فنڈز سے کمپنی باغ کو مکمل تفریح گاہ میں تبدیل کیا جائیگا جہاں پر خوبصورت جھولے، فٹ گراؤنڈ میں جھیل اور اسی طرح مختلف سٹالز بھی قائم کئے جائینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی باغ کی خوبصورتی کیلئے چاروں اطراف گیٹس بنائے جائینگے تاکہ لوگوں کو تفریح کیلئے آنے میں سہولت ہو ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمپنی باغ میں قائم بنکوں اور دیگر اداروں کے دفاتر کو ختم کیا جائیگا تاکہ کمپنی باغ کو مکمل تفریح گاہ کا درجہ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :