انڈر 18 ہاکی ٹورنا منٹ 22مئی کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا

جمعرات 19 مئی 2016 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء)انڈر 18 ہاکی ٹورنا منٹ 22مئی کو نصیر بندہ ہاکی سٹڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ٹورنامنٹ کے ڈائر یکٹر کرنل (ر) احمد نواز کی صدارت میں منعقد ہوا ،جسمیں ٹورنامنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ واضح رہے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جسمیں صوبہ پنجاب سے چار، کے پی کے اور سندھ سے تین تین جبکہ بلوچستان، فاٹا اور آزاد کشمیر ،اسلام آباد ، گلگت بلتستان سے ایک ایک ٹیم حصہ لے گی۔ فائیل میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹرکرنل(ر)احمد نوازنے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ ٹورنامنٹ کو کھلاڑیوں کیلئے ایک یادگار اور بہترین ایونٹ بنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔اجلاس میں انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی پرویز کیانی سیکرٹری راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن ظہیر، کرنل (ر) اعجاز،انٹرنیشنل رفیق و دیگر نے شرکت کی۔