چینی تاجر نے انگلش فٹبال ٹیم اسٹون ولا خرید لی

جمعرات 19 مئی 2016 15:04

چینی تاجر نے انگلش فٹبال ٹیم اسٹون ولا خرید لی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) امریکہ سے تعلیم یافتہ ایک چینی کاروباری شخصیت ژیا جیان ٹنگ نے انگلش فٹبال ٹیم اسٹون ولا خرید لی ہے ، سودا 60ملین پاؤنڈ میں طے پایا ہے ، کلب نے اپنی ویب سائٹ پر اس سودے کی تصدیق کر دی ہے ، ژیا جیان ٹنگ اسٹون ولا کے روئی کانگ گروپ کی جگہ کلب کے نئے چیئر مین ہوں گے ۔