بی سی سی آئی کے نئے صدر کا چناؤ 22 مئی کو ہوگا، انوراگ ٹھاکر مضبوط امیدوار

جمعرات 19 مئی 2016 14:43

بی سی سی آئی کے نئے صدر کا چناؤ 22 مئی کو ہوگا، انوراگ ٹھاکر مضبوط امیدوار

ممبئی ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کی جنرل باڈی کا خصوصی اجلاس 22 مئی کو ممبئی میں ہوگا جس میں بی سی سی آئی کے نئے صدر کا چناؤ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اس عہدے کے لئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ششانک منوہر کے مستعفی ہونے کے بعد صدر کے چناؤ کیلئے 22 مئی کو خصوصی اجلاس کیلئے طلب کیا گیا ہے، ششانک منوہر نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی چیئرمین شپ کیلئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر صدارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور انہیں چھ ریاستوں کی ایسوسی ایشنز میں سے پانچ کی حمایت حاصل ہے جس میں ایسٹ زون کی مضبوط ایسوسی ایشن بنگال، آسام، جھارکھنڈ، تری پورہ اور نیشنل کرکٹ کلب شامل ہے، توقع کی جاری ہے کہ انوراگ ٹھاکر بلامقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 21 مئی ہے، اگر ایک سے زائد نامزدگی ہوئی تو پھر ووٹنگ کے ذریعے صدر کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :