تین ملکی سیریز، ویسٹ انڈیز کا ابتدائی چار میچوں کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 19 مئی 2016 14:40

تین ملکی سیریز، ویسٹ انڈیز کا ابتدائی چار میچوں کیلئے 14 رکنی سکواڈ ..

بارباڈوس ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے تین ملکی سیریز کے ابتدائی چار میچوں کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، آف سپنر سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ کو تقریباً چھ ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر اینڈرے رسل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کر سکے، ٹی 20 ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی، کرس گیل اور ڈیوائن براوو کو بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سلیمان بین، کارلوس براتھویٹ، ڈیرن براوو، جوناتھن کارٹر، جونسن چارلس، اینڈرے فلیچر، شینن گیبریئل، سنیل نارائن، ایشلے نرس، کیرون پولارڈ، دنیش رامدین، مالون سیموئلز اور جیمز ٹیلر شامل ہیں۔ تین ملکی کرکٹ سیریز 3 جون سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔