دبئی: ملازم کے کام کرنے کے غیر مناسب رویئے نے سپر مارکیٹ کو تالے لگوادیئے

جمعرات 19 مئی 2016 13:53

دبئی: ملازم کے کام کرنے کے غیر مناسب رویئے نے سپر مارکیٹ کو تالے لگوادیئے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مئی 2016ء):دبئی میونسیپلیٹی حکام نے سپر مارکیٹ کے ملازم کے کام کرنے کے غیر مناسب رویئے پر سپر ماکیٹ کو بند کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ابولحائل کے علاقے میں کسی نے محکمہ خوراک کو سپر مارکیٹ کے ملازم کی ایک ویڈیو بھیجی، جس میں وہ مونگ پھلی کو پاؤں سے روند رہا ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کے حکام نے ویڈیو دیکھتے ہی سپر مارکیٹ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے، اسکو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔

اسکے علاوہ سپر مارکیٹ کے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ اسکے تمام ملازمین کو فوڈ سیفٹی کے تحت تربیت حاصل کر نے کا کہا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد متعدد افراد نے سپر مارکیٹ کا لائسنس کینسل کرنے پر زور دیا۔ محکمہ خوراک کی طرف سے کیئے گئےجرمانے کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔