آذربائیجان کی سلک وے ایئرلائنز کا طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہوگیا

7افرادہلاک 2زخمی‘طیارے میں مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والے مسافرسوار تھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 مئی 2016 13:52

آذربائیجان کی سلک وے ایئرلائنز کا طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہوگیا

کابل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مئی۔2016ء) آذربائیجان کی سلک وے ایئرلائنز کا ایک طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے نے افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ افغان صوبہ ہلمند میں واقع ایک ملٹری ایئرپورٹ کیمپ ڈیوئر سے ٹیک آف کرتے ہی مذکورہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق طیارے میں 9 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو طبی امداد کے لیے قندھار ایئرفیلڈ منتقل کردیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مشرقی یورپ سے تعلق رکھتے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں کسی 'فوجی کارروائی' کا عمل دخل نہیں ہے، بلکہ ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے کا ایک پَر رن وے سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ افغانستان میں سلک وے ایئرلائنز سے اس حادثے کے حوالے سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :