2020ء ٹوکیو اولمپکس گیمز کیلئے نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب
جمعرات 19 مئی 2016 13:24
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2020ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کے انعقاد کیلئے ایک نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا، ڈیزائن ایک بڑی بائیسکل اور ہیلمٹ یا ایک خلائی جہاز سے مشابہت رکھتا ہے۔ سٹیڈیم کی تعمیر کی ابتدائی ذمہ داری مشہور ماہر تعمیر زہا حدید کو دی گئی تھی لیکن حدید کے انتہائی جدید طرز کے ڈیزائن پر آنے والی بھاری لاگت کے باعث ان کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ٹوکیو اولمپکس 2020ء کے رنگارنگ لوگو جاپان کے ماہر تعمیرات کینگو کوما کے بنائے اس نئے ڈیزائن پر 149 ارب ین کی لاگت آئے گی جبکہ زہا حدید کے ڈیزائن پر آنے والی لاگت 252 ارب ین تک جا سکتی تھی۔ اگر یہ ڈیزائن منظور ہو جاتا تو یہ سٹیڈیم کھیلوں کے مقابلوں کیلئے دنیا کی مہنگی ترین جگہ کا درجہ حاصل کر لیتا۔(جاری ہے)
کینگو کوما کا تجویز کردہ ڈیزائن جاپانی مندر سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں سٹیل اور لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور جو تمام اطراف سے درختوں میں گھرا ہوا ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ایک زبردست منصوبہ ہے جس میں سٹیڈیم کی تعمیر کے بنیادی اصولوں سے لے کر تعمیر کے دورانیے اور لاگت تک تمام چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ چاپان کی تعمیراتی کمپنی تائیسی کارپوریشن اس نئے ڈیزائن کی تعمیر میں رہنمائی کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.