ٹور آف کیلی فورنیا سائیکلنگ کا چوتھا مرحلہ پیٹر ساگن نے جیت لیا

جمعرات 19 مئی 2016 13:24

ٹور آف کیلی فورنیا سائیکلنگ کا چوتھا مرحلہ پیٹر ساگن نے جیت لیا

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)سلو واکیہ کے پیٹر ساگن نے ٹور آف سائیکلنگ کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس کے جولین الا فلپ کو اب بھی مجموعی برتری حاصل ہے۔کیلی فورنیا میں جاری ایونٹ میں پیٹر ساگن اور بیلجئم کے گریگ وین کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

پیٹر ساگن نے دو سو پندرہ کلو میٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے، سولہ منٹ اور تینتیس سیکنڈ میں طے کرکے کامیابی حاصل کرلی، جبکہ بیلجئم کے گریگ وین نے دوسری اور آسٹریلیا کے نیتھن ہوس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں مجموعی طور پر فرانس کے جولین الا فلپ کو اب بھی مجموعی برتری حاصل ہے۔