ضلع اٹک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے‘ڈاکٹر سہیل احمد

جمعرات 19 مئی 2016 13:07

ضلع اٹک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے‘ڈاکٹر سہیل احمد

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء)جہاں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں فٹ بال کھیل دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے ضلع اٹک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ویلفئیر سپورٹس اسیوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزرسینئر صحافی ڈاکٹر سہیل احمد نے ایشین گراس روٹ فٹبال ڈے کے حوالے سے اٹک فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامہمان خصوصی ڈاکٹر سہیل احمد نے کہا کہ ضل اٹک میں فٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات ضروری ہیں تا کہ فٹ بال کھیل کے با صلا حیت کھلا ڑی آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں یہ میچ اٹک گرین اور اٹک وائٹ فٹ بال یوتھ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو کے وقت مقررہ تک ایک ایک گول سے برابر رہا اٹک گرین کی طرف سے فیصل،نبیل شیخ اسامہ اور اٹک وائٹ کی طرف سے علی ،عمیر شما ز نے اچھے کھیل کا مظا ہرہ کیااس موقع پر پنجاب فٹ بال اسیوسی ایشن کے نا ئب صدر رانا شوکت، کرکٹ اسیوسی ایشن کے میڈیا ایڈ وائزر زاہد حسین ، ڈی ایف اے کے سیکر ٹری شیخ ظہور الہی، شیخ غیا ث، نئیر اسلام ،محمد ظفر بھی موجود تھے مہمان خصوصی ڈاکٹر سہیل احمد کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا جبکہ یہ میچ اٹک گرین نے 2کے مقابلے میں تین گول سے پلنٹی کیکس پر جیت لیا۔