قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ 22 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 19 مئی 2016 13:05

قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ 22 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ 22 مئی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان جمالی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب کی چار، خیبرپختونخوا اور سندھ کی تین ، تین بلوچستان کی دو جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں 21 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی اور (کل) ہفتہ کو شام 5 بجے منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین اور رولز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 3 جون تک جاری رہے گی۔