پہلی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعرات 19 مئی 2016 13:05

پہلی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور گن اینڈ کنٹر ی کلب کے تعاون سے پہلی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گن کلب ، اسلام آباد میں شروع ہوگی، چیمپئن شپ کا افتتاح اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر طارق مرتضیٰ کریں گے، اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عارف قریشی نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپئن میں جونیئر بوائزنڈر18- ، بوائز انڈر14- ، گرلز انڈر18- اور بوائز ڈبلز کے ایونٹ منعقد ہونگے اور چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ، اپنے نام ٹورنامنٹ آئی ٹی اے کے سیکرٹری محمد عارف قریشی فون نمبر 0333-5112119 پرکل جمعہ دوپہر دو بجے تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں، چیمپئن شپ24 مئی تک جاری رہے گی، راجہ نعمان افضال کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقررہ کیا گیا ہے-