بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے روم سے رخصت ہوتے ہوئے مشہور فوارے میں سکہ اچھالا

جمعرات 19 مئی 2016 13:05

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے روم سے رخصت ہوتے ہوئے مشہور فوارے میں ..

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے روم سے رخصت ہوتے ہوئے مشہور فوارے میں سکہ اچھالا۔ثانیہ مرزا نے روم کے مشہور فوارے میں سکہ اچھالنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے فوارے میں سکہ اچھال کر جو خواہش کی جائے وہ پوری ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی پارٹنر مارٹینا ہنگز کے ساتھ روم ماسٹرز ٹائٹل جیتنے کے بعد ثانیہ نے اب کس چیز کی خواہش کی یہ انہوں نے کسی کو نہیں بتایا۔