یاسر شاہ مکمل بولر ، انکے پاس حریف بیٹسمینوں کو زیر کرنے کے تمام ’ ہتھیار‘ موجود ، رنگا ناہیراتھ

جمعرات 19 مئی 2016 13:04

یاسر شاہ مکمل بولر ، انکے پاس حریف بیٹسمینوں کو زیر کرنے کے تمام ’ ہتھیار‘ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے یاسر شاہ مکمل بولر ہیں، ان کے پاس حریف بیٹسمینوں کو زیر کرنے کے تمام ’ ہتھیار‘ موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں سری لنکن اسپنر نے کہاکہ کئی امور سمیت پاکستانی اسپنر یاسرشاہ پر بھی اظہار خیال کیا، سری لنکا سے سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی مہمان بنے گی۔

یاسر شاہ نے گذشتہ برس یواے ای میں منعقدہ سیریز میں بھی انگلش بیٹسمینوں کے مشکل میں ڈالا تھا، ہیراتھ بھی اپنے کیرئیر کے بیشتر ٹیسٹ میچز پاکستان کیخلاف کھیلے ہیں، انھوں نے باصلاحیت پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے انگلش وکٹوں پر کامیاب رہنے کی پیشگوئی کی ، انھوں نے کہا کہ یاسر پاکستان کیلئے بہت اچھی دریافت ہے ‘اس کے پاس بہت زیادہ ورائٹی ہے، جس سے وہ ٹرن اور باوٴنس حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وہ بہت زیادہ ’لوز ‘ بالز بھی نہیں کرتا، میں سمجھتا ہوں کہ بطور بولر یاسر کے پاس سب کچھ ہے، اس نے ابھی کیریئر میں صرف 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اس کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 76 ہے، اس سے ہمیں اس کے موثر ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔ہیراتھ نے کہا کہ انگلینڈ میں یاسر کو بولنگ میں استقامت دکھانا ہوگی ‘اسے میچ کے اختتامی حصے میں وکٹ سے بھی مدد ملنا شروع ہوجائے گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ یہاں زیادہ وکٹیں حاصل کرپائے گا

متعلقہ عنوان :