ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان حائل دوریاں مٹ گئیں

جمعرات 19 مئی 2016 12:34

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان حائل دوریاں مٹ گئیں

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19مئی ۔2016ء ) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مابین تعلق ختم ہونے کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھی تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصویروں سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے دونوں سٹارز پھر سے ایک ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق بدھ کو رائل چیلنجر بنگلور کی جانب سے کنگز الیون پنجاب کو ہرانے کے بعد انوشکا شرمانے کوہلی اور بنگلور کی ٹیم کو ایک جاپانی ریسٹورنٹ میں رات کے کھانے پر جوائن کیا جہاں دونوں سٹارز نے شیفس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان حائل دوریاں مٹ گئیں