سچن کا مقابلہ نہیں کرسکتا میرا ان سے موازنہ شرمناک ہے ، ویرات کوہلی

جمعرات 19 مئی 2016 12:30

سچن کا مقابلہ نہیں کرسکتا میرا ان سے موازنہ شرمناک ہے ، ویرات کوہلی

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر سے موازنے کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف صلاحیتوں کے بلے باز ہیں جن کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا اور میں ذاتی طورپر ان سے متاثر ہوں۔ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ میں پے درپے بہترین اننگز کے ذریعے لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور رائل چیلنجرز بنگلور کو بہترین پوزیشن دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی پر ان کا موازنہ سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر سے کیا جاتا ہے جبکہ اپنے صلاحیتوں کے باعث وہ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کا کہنا تھاکہ 'دیانت داری کے ساتھ دیکھا جائے تو یہ شرم ناک ہے، یہ ان (ٹنڈولکر) کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، ان کا موازنہ کسی کے ساتھ نہیں کیاجاسکتا'۔ان کا کہنا تھا کہ 'آپ ایک ایسے کھلاڑی کی بات کررہے ہیں جو مختلف صلاحتیوں کے مالک بلے باز ہیں'۔ہندوستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ 'میں نے اپنے کھیل کو سنوارا ہے جبکہ انھوں نے جو کچھ حاصل کیا وہ خداداد صلاحیتوں کے مرہون منت تھا اور میں ذاتی طور پر ان سے متاثر ہوں تاہم میں اپنا راستہ خود بنانا چاہوں گا'۔

متعلقہ عنوان :