انگلش پریمیر لیگ فٹبال چیمپیئن لیسٹر سٹی کا بینکاک میں والہانہ استقبال

جمعرات 19 مئی 2016 12:27

انگلش پریمیر لیگ فٹبال چیمپیئن لیسٹر سٹی کا بینکاک میں والہانہ استقبال

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مئی۔2016ء)رواس برس انگلش پریمیئر لیگ جیت کر سب کو حیران کر دینے والی ٹیم لیسٹر سٹی اپنے فاتحانہ دورے پر تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچی ہے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔تھائی لینڈ کے ارب پتی تاجر وچائی سریودھناپربھا ہی لیسٹر سٹی کے مالک ہیں اور انھوں نے ہی ٹیم کے گس دورے کے انتظامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز بینکاک کے سورن بھومی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو اس موقع پر ان کے ہزاروں مداح وہاں ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔اس سے قبل لیسٹر سٹی کی ٹیم نے اپنے شہر میں بھی فتح کے سلسلے میں پریڈ میں شرکت کی تھی۔ای پی ایل کے اس سیزن میں لیسٹر سٹی کی کارکردگی انتہائی متاثر کن اور سب اندازوں کے برعکس رہی۔ابتدا میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم پریمیئر لیگ سے نکل جائے گی لیکن وہ سیزن میں فاتح بن کر سامنے آئی ہے۔لیسٹر نے اپنے قریب ترین حریف ٹوٹنہم سے دس پوائنٹس کے فرق سے انگلش پریمیئر لیگ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ آئندہ چیمپیئنز لیگ میں یورپ کے بہترین کلبوں کے مد مقابل ہوگئے

انگلش پریمیر لیگ فٹبال چیمپیئن لیسٹر سٹی کا بینکاک میں والہانہ استقبال