قومی اے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ،کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی

جمعرات 19 مئی 2016 12:05

قومی اے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ،کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ..

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء ) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی اے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات کے روز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا ۔ کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی ۔ کیمپ کمانڈنٹ اور قومی ٹیم کے سابق رکن باسط علی نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیئے ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شرکت کرنے والے 25کھلاڑیوں میں 5اوپنگ بلے باز،فخر زمان ،جہاد علی ،محمد وقاص ،زین عباس ،اسرار اللہ،پانچ مڈل آرڈر بلے بازوں میں عمر امین ،عبدالرحمان مز مل،سعود شکیل،عابد علی ،عمر صدیق ( فٹنس سے مشروط)،تین آل راؤنڈرز میں محمد نواز ،فہیم اشرف،عامر یامین ،چھ فاسٹ بولرز میں محمد عباس ،عزیز اللہ ،حمزہ،احمد جمال ،ضیاء الحق،احمد بٹ دو وکٹ کیپرز میں سیف اللہ بنگش،ایم حسن ،اور چار اسپنر زمیں اسامہ میر ، ظفر گوہر ،شاداب خان (انڈر 19(،حیات اللہ (انڈر 19) شامل ہیں ۔

قومی اے ٹیم دورہ انگلینڈ میں انگلینڈ لائنز کے خلاف دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی جبکہ یورک شائر کے خلاف ایک چار روزہ میچ اور سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے اور دو چار روزہ میچز کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :