قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

جمعرات 19 مئی 2016 11:23

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) قومی خواتین کرکٹ ٹیم جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر، دوسرا 22 جون کو ووسٹر اور تیسرا ون ڈے 27 جون کو ٹونٹن میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جولائی کو برسٹول، دوسرا 5 جولائی کو ساؤتھمپٹن اور تیسرا 7 جولائی کو چیمسفورڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :