ٹوکیو اولمپکس 2020ء کیلئے نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب

جمعرات 19 مئی 2016 11:22

ٹوکیو اولمپکس 2020ء کیلئے نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب

ٹوکیو ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2020ء میں شیڈول اولمپکس گیمز کے انعقاد کیلئے ایک نئے اور نسبتاً چھوٹے سٹیڈیم کے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا، ڈیزائن ایک بڑی بائیسکل اور ہیلمٹ یا ایک خلائی جہاز سے مشابہت رکھتا ہے۔ سٹیڈیم کی تعمیر کی ابتدائی ذمہ داری مشہور ماہر تعمیر زہا حدید کو دی گئی تھی لیکن حدید کے انتہائی جدید طرز کے ڈیزائن پر آنے والی بھاری لاگت کے باعث ان کی خدمات حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020ء کے رنگارنگ لوگو جاپان کے ماہر تعمیرات کینگو کوما کے بنائے اس نئے ڈیزائن پر 149 ارب ین کی لاگت آئے گی جبکہ زہا حدید کے ڈیزائن پر آنے والی لاگت 252 ارب ین تک جا سکتی تھی۔ اگر یہ ڈیزائن منظور ہو جاتا تو یہ سٹیڈیم کھیلوں کے مقابلوں کیلئے دنیا کی مہنگی ترین جگہ کا درجہ حاصل کر لیتا۔

(جاری ہے)

کینگو کوما کا تجویز کردہ ڈیزائن جاپانی مندر سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں سٹیل اور لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور جو تمام اطراف سے درختوں میں گھرا ہوا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ایک زبردست منصوبہ ہے جس میں سٹیڈیم کی تعمیر کے بنیادی اصولوں سے لے کر تعمیر کے دورانیے اور لاگت تک تمام چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ چاپان کی تعمیراتی کمپنی تائیسی کارپوریشن اس نئے ڈیزائن کی تعمیر میں رہنمائی کرے گی۔