دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل پنجہ آزما ہونگی

جمعرات 19 مئی 2016 11:22

دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل پنجہ ..

رائے پور ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں انڈین پریمیئر لیگ میں جمعہ کو واحد میچ میں رائے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں جمعہ کو واحد میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں رائے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر ظہیر خان کر رہے ہیں۔ سن رائزرز حیدر آباد کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :