ٹیم میں اپنے بعد فی الحال کوئی نیا بوم بوم نہیں دیکھا رہا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مئی 2016 22:47

ٹیم میں اپنے بعد فی الحال کوئی نیا بوم بوم نہیں دیکھا رہا: شاہد آفریدی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں اپنے بعد فی الحال کوئی نیا بوم بوم نظر نہیں آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بعد ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی نہیں نظر آ رہا جس بوم بوم کا خطاب دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کی دعا ہے کہ کوئی ایسا کھلاڑی آئے جو ان سے کہیں زیادہ بہتر ہو اور بوم بوم کا لقب حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :