جامعہ کراچی، الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی اور بی کام سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 18 مئی 2016 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرا ر پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے،بی ایس سی اور بی کام (پاس) سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں31 مئی2016 ء تک1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔مزید تفصیلات طلبا وطالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اب تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :