بلاول بھٹو زرداری کا رحمن ملک کے بیان کا نوٹس ،پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روک دیا

بدھ 18 مئی 2016 20:04

بلاول بھٹو زرداری کا رحمن ملک کے بیان کا نوٹس ،پارٹی پالیسی کے خلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحمن ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انکو پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے منع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمن ملک نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دیا ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کو خبردار کیا ہے کہ پالیسی کے خلاف ان کا کوئی بھی بیان پارٹی کی ساکھ کو متاثر کرسکتاہے رحمن ملک نے بیان دیا کہ بلا ول بھٹو اور آصف زرداری ایک پیج پر ہیں‘پارٹی چیئرمین نے نواز شریف کے استعفیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں کیجس کا بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے رحمن ملک کوپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے۔