ہوائی حادثات کی روک تھام کیلئے پرندوں کا انسداد انتہائی ناگزیر ہے،ائیر کموڈور وسیم احمد خا

بدھ 18 مئی 2016 19:58

شورکوٹ چھاوٴنی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) رفیقی بیس میں فلائٹ سیفٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ائیر کموڈور بیس کمانڈر رفیقی وسیم احمد خان نے کی ۔اجلاس میں ضلع جھنگ ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،ضلع خانیوال کے اعلیٰ سرکاری افسران سمیت یونین کونسلز ممبران،کنٹونمنٹ بورڈ ممبران او رصحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فلائٹ سیفٹی آفیسر سکوارڈن لیڈر فیصل حسن نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اس موقع پر ائیر کموڈور پی اے ایف بیس رفیقی وسیم احمد خان نے اپیل کی کہ قیمتی ہوا باز جانوں اور قیمتی اثاثہ جہازوں کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں عوامی آگاہی مہم کے ذریعے گھریلو کوڑا کرکٹ ،کچرا اور ذبح شدہ یا مردہ جانوروں کو زیر زمین دفن کیا جائے تاکہ ان پر منڈلانے والے پرندیفضائی حادثات کا موجب نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ہوائی حادثات سے محفوظ رہا جا سکے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عامر شہزاد کنگ اور دیگر شرکاء نے بھی رائے پیش کی۔اجلاس میں امام مساجد،تعلیمی اداروں اور لوکل انتطامیہ کے ذریعے عوامی آگاہی مہم پر زور دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :