دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسر شفقت چیمہ کیخلاف کرپشن تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا

شفقت چیمہ انسانی سمگلنگ، کارچوری، پاسپورٹ چوری میں ملوث رہے ، نیب ذرائع

بدھ 18 مئی 2016 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) نیب حکام نے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شفقت چیمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور دوران تفتیش شفقت چیمہ بارے مزید کرپشن کے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجہ میں شفقت چیمہ سپین میں5000پاسپورٹ کی چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔ شفقت چیمہ نے یہ پاسپورٹ 2500یورز میں فروخت کئے نیب کی تحقیقات کے نتیجہ میں یہ سامنے آیا ہے کہ شفقت چیمہ انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور ان کے تعلقات بڑے انسانی سمگلروں کے ساتھ بھی ملے ہیں۔

شفقت چیمہ کار چوری میں بھی ملوث رہے ہیں اور ان کیخلاف کار چوری کے مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج ہیں جن کا ریکارڈ بھی پولیس سے طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شفقت چیمہ نے کرپشن کے ذریعے کمائی گئی دولت سے گوجرانوالہ کے نواح میں 125ایکڑ زمین خرید کر رکھی ہے۔ شفقت چیمہ کے علاوہ دفتر خارجہ کے دیگر اعلیٰ افسران جی آر بلوچ، محمد نعیم ، ارشد قریشی، ایم عالم پردیسی، فیصل ابرو اور مس ثقلین سیدہ کیخلاف بھی کرپشن انکوائری شروع کرد ی گئی ہے۔ شفقت چیمہ گزشتہ پندرہ سال سے کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکے ہیں جبکہ انکے ہم عصر لوگ سفارتکار بھی بن چکے ہیں۔ شفقت چیمہ کی بیرون ملک تعیناتی پر بھی پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :