قومی اسمبلی میں شور شرابے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہو سکتا،سراج الحق

ٹی او آر پر مذاکرات کیلئے حکومت، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے تو اچھا ہے لیکن لگتا نہیں وہ آزاد بھی ہو گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں شور شرابے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ ٹی او آر پر مذاکرات کے لئے حکومت، اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی بنبائی جائے تو اچھا ہے لیکن لگتا نہیں وہ آزاد بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے لئے ٹی او آر پر کام کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

اسمبلی میں شور شرابے کے علاوہ ارو کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ٹی او آر پر مذاکرات کے لئے حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی کو جلد از جلد قائم کر دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کے لئے جو پارلیمانی کمیٹی بنے گی مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنی اپنی پارٹی کے دباؤ سے آزاد بھی ہو گی۔