پشاور، متھرا میں دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 17افراد زخمی

بدھ 18 مئی 2016 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں نامعلوم افراد نے پروفیسر ڈاکٹر اکبر نامی شخص کے گھر کے قریب بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا ۔ انسداد پولیو ٹیم جیسے ہی اس جگہ پہنچی پہلا دھماکہ ہو گیا ۔

پہلا دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہوگیا۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوز اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچے ہی تھے کہ25فٹ کے فاصلے پر ایک اور دھماکا ہو گیاجس میں ریسکیو حکام کے مطابق 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکے میں نجی ٹی وی کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے جب کہ دوسرے دھماکے میں ایک نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بی ڈی یو کے مطابق دونوں دھماکوں میں 4سے 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگ یا ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید نے میڈیا سے بتایا کہ دھماکوں کا نشانہ پولیس اہلکار تھے دونوں واقعات میں4سے5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ زخمیوں میں ایک ایدھی اہلکار بھی شامل ہے ۔ پشاور اور مضافاتی علاقوں میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا گذشتہ روزآخری روز تھا۔

متعلقہ عنوان :