نادرا لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کرنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مئی 2016 19:30

نادرا لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) نادرا لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کیساتھ بدتمیزی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں نادرا کو بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نادرا کو جلسے کی فوٹیج فراہم کرکے خواتین سے بدتمیزی کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم نادرا جلسے کی فوٹیج سے خواتین سے بدتمیزی کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔