Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی میں تاریخ ساز خطاب کر کے (ن) لیگ کے درباریوں کو لا جواب کر دیا ‘ اعجاز احمد چوہدری

نواز شریف اور انکے درباریوں کو ملک اور قوم کی نہیں بلکہ اپنی کرسیوں کی فکر پڑی ہوئی ہے ، بلا تفریق کڑا احتساب ہونا چاہیے

بدھ 18 مئی 2016 19:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں تاریخ ساز خطاب کر کے (ن) لیگ کے درباریوں کو لا جواب کر دیا ہے، نواز شریف جھوٹ بول کر بچ نہیں سکتے نواز شریف اور انکے درباریوں کو ملک اور قوم کی نہیں بلکہ اپنی کرسیوں کی فکر پڑی ہوئی ہے ، نواز شریف اور انکے درباری جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے بلا تفریق کڑا احتساب ہونا چاہیے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دولت واپس لانے والے اور ملک سے لوٹ کر باہر لیجانے والوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اگر حکومت نے احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کچھ نہیں تو تحریک انصاف سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے جھوٹ بولا اور پوری (ن) لیگ نواز شریف کے ایک جھوٹ کو بچانے کے لئے صبح و شام جھوٹ بولنے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں شوکت خانم جیسے فلاحی ادارے پر (ن) لیگ کے درباریوں کی بہتان تراشی انہیں زیب نہیں دیتی وہ قوم کو جواب دیں کہ یہ اربوں روپے کیسے ملک سے باہر گیا ہے نواز شریف اور درباریوں نے ملک کو لوٹ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھری ہے وقت آ گیا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے میاں عادل نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی سرپرستی میں میاں علی رشید کی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے اور پولیس نے میاں علی رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اچھرہ میں بند کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات