قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا سپیکر کی موجودگی میں طے شدہ امور پر عمل کر نے پر اتفاق
بدھ 18 مئی 2016 19:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے سپیکر کی موجودگی میں طے شدہ امور پر عمل کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ حکومتی ارکان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے عمران خان کی تقریر اطمینان سے سنی ہے ٗیہی طے ہوا تھا کہ قائد حزب اختلاف اور عمران خان کے بعد دیگر پارلیمانی لیڈروں کو موقع دیا جائے گا۔
سپیکر نے کہا کہ یہ طے نہیں ہوا تھا میں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے حکومت کو موقع دینا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے بعد حکومت کو بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم طے کردہ امور پر عمل نہیں کریں گے تو ماحول خراب ہوگا۔(جاری ہے)
اپوزیشن کے دو رہنماؤں کے مقابلے میں ایک حکومتی تقریر ہونے دیں ہم نے پہلے ہی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ آئینی ترمیم میں کم از کم دو گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ اڑھائی بجے آپ نے اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی بلا رکھا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر آج آئینی ترمیم نہ کی گئی تو پھر سینٹ میں پیش نہیں ہو سکے گی۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس بھی ملتوی ہو جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.