الیکشن کمیشن کا سندھ کے بلدیاتی اداروں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان ٗپولنگ آٹھ جو ن ہوگی

بدھ 18 مئی 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، پولنگ 8 جون کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 مئی کو جمع کرائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 25 اور 26 کو ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 28 مئی کو دائر کی جائیں گی ٗ30 مئی تک یہ اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔ 31 مئی کو امیدوار دستبردار ہو سکیں گے ٗیکم جون کو انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ پولنگ 8 جون جبکہ نتائج کا اعلان 9 جون کو ہو گا۔