آئی پی ایل،رسل فٹنس مسائل کے باعث کل گجرات لائنز کے خلاف میچ سے دستبردار

بدھ 18 مئی 2016 16:43

آئی پی ایل،رسل فٹنس مسائل کے باعث کل گجرات لائنز کے خلاف میچ سے دستبردار

کانپور ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مایہ ناز ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث رواں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات لائنز کے خلاف میچ سے دستبردار ہو گئے، کولکتہ اور لائنز کے درمیان اہم میچ کل جمعرات کو کانپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کولکتہ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 28 سالہ بلے باز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹانگ کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ گجرات لائنز کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

کولکتہ کو پلے آفز میں اپنی جگہ کو کنفرم کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز میں کامیابیاں درکار ہیں اور انہیں امید ہے کہ رسل جلد فٹ ہو کر دوبارہ سکواڈ جوائن کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :