دبئی: نظر ثانی شدہ پارکنگ فیسوں کا اطلاق 28مئی سےہو گا، صرف23فیصد جگہوں پر اطلاق ہو گا

بدھ 18 مئی 2016 16:28

دبئی: نظر ثانی شدہ پارکنگ فیسوں کا اطلاق 28مئی سےہو گا، صرف23فیصد جگہوں ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مئی 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹریفک اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق نظر ثانی شدہ پارکنگ فیسوں کا اطلاق 28مئی سے ہو جائے گا۔ آ رٹی اے کہ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نظر ثانی شدہ پارکنگ فیسوں کا مقصد دبئی میں پارکنگ جگہوں کی کمی ،اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی طرف لانا ہے۔ فیسوں کے بڑھنے کا تقریباََ 23فیصد جگہوں پر اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ 77فیصد پارکنگ والی جگہوں پر اسکا اطلاق نہیں ہو گا ۔ اس کے علاوہ گیارہ طرح کے رعائیتی پارکنگ پرمٹ جاری کیے جائیں گئے۔ جن میں مکمل معذور افراد ، تھوڑے عرصے کی معذری، معذور سیاحوں کے لیے،اماراتی سیاحوں کے لیے، دل کے مریضوں کے لیے،ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہری، وہ شہری جو ان پارکنگ والی جگہوں کے پاس ہی رہتے ہیں،جی سی سی شہری، سرکار ی حکام، امارات میں کام کرنے والے کونسل خانے،رہائش افراد،اور یونیورسٹی کے طالبعلوں کے لیے۔ نئی فیسوں کا اطلاق دبئی میں موجود صرف 23فیصد جگہوں پر ہی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :