پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کا محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار
11جون سے پہلے سکول بند نہیں کرسکتے، لائسنس معطل کیا گیا تو ای ڈی او آفس کا گھیرا کریں گے‘ چوہدری واحد
بدھ 18 مئی 2016 16:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ، ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری واحد احمد کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو پرائیویٹ سکول 11جون سے پہلے بند نہیں کرسکتے، کسی سکول کا لائسنس معطل کیا گیا تو ای ڈی او آفس کا گھیرا کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے سرکاری ونجی سکولوں کو بند کرنے کی ہدایات کی گئی ہے لیکن پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے مکمل طور پر انکار کرتے ہوئے 11جون سے سکولزبندکرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے صدر چوہدری واحد احمد کا کہنا ہے کہ بیشترسکولزجون میں بچوں کے پیپرز لے رہے ہیں ، تاہم یکم جون سے سکولزبند کرنا نا ممکن ہے ۔انکا کہنا تھا کہ دارارقم ،الائیڈ، لاہور لیٹریٹی ، سٹی سکول ،لاہورلائسیم ، دی لارڈز سکول ،لیاقت فانڈیشن اوردیگرسکولز 11 جون سے بند ہونگے۔چوہدری واحد احمد نے دھمکی دی ہے کہ سکولزبند نہ کرنے پر اگر کسی سکول کے خلاف کارروائی یا لائسنس معطل کرنے کی کوشش کی گئی توای ڈی اوآفس کا گھیراکریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.